ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکہ میں قانونی تارکین وطن کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ

امریکہ میں قانونی تارکین وطن کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ

Thu, 03 Aug 2017 18:16:34  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دو ری پبلیکنز سینیٹرز نے ایک نیا قانون پیش کرنے کا اعلانکیا ہے جس کے ذریعے قانونی تارکین وطن کی تعداد کو گھٹایا جا سکے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کئی عشروں تک نیم ہنرمند تارکین وطن کا اپنی سرزمین پر خیر مقدم کرتا رہا ہے۔ اب ہم اس صورت حال کو پلٹنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نئے قانون میں پوائنٹس متعارف کرائے جائیں گے جس کے تحت گرین کارڈ کی درخواست پر غور کرتے وقت درخواست گذار کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو بھی پرکھا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی زندگی گذارنے کی جدوجہد میں مصروف امریکی خاندانوں کی مدد کر ے گی۔ اس قانون سازی سے ہماری ضرورتوں اور امریکہ کو اولیت حاصل ہو جائے گی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کا مطلب روزگار کے مواقعوں کے لیے نئے آنے والوں کے مقابلے میں اقلیتی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس قانون سازی کے ذریعے باہر سے آنے والے نیم ہنرمند کارکنوں کی تعداد گھٹا کر امریکی کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
اس سال کے شروع میں سینیٹر ٹام کاٹن اور ڈیوڈ پیرڈٰو نے ایک قانونی مسودہ پیش کیا تھا، جس میں قانونی تارکین وطن کی سالانہ تعداد 10 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ پر لانے کی تجویز دی گئی تھی۔اس بل میں تارکین وطن کے خاندان کے افراد کو مستقل ویزہ نہ دینے، ویزہ لاٹری سسٹم ختم کرنے اور گرین کارڈ کا حصول مزید مشکل بنانے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔


Share: